98

سلمان خان کا خاندان کتنی دولت کا مالک ہے؟ ہوش اڑا دینے والے انکشافات

 ممبئی: بالی وڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان کا خاندان امیر ترین خاندانوں میں شمار ہوتا ہے، جہاں ان کی کامیابیوں نے نہ صرف شہرت بلکہ دولت میں بھی بے پناہ اضافہ کیا ہے۔

سلمان خان کے والد، مشہور مصنف سلیم خان سے شروع ہونے والا یہ سفر، اب ان کے بیٹوں اور خاندان کے دیگر افراد تک پھیل چکا ہے۔

ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق، سلمان خان اکیلے ہی اپنے خاندان کی 50 فیصد سے زائد جائیداد کے مالک ہیں، جن کی کل دولت 2916 کروڑ بھارتی روپے بتائی جاتی ہے۔

ان کے بھائی ارباز خان 500 کروڑ اور سہیل خان 333 کروڑ روپے کی جائیداد کے مالک ہیں، جبکہ والد سلیم خان کی دولت کا تخمینہ 1000 کروڑ روپے ہے۔

ارپیتا خان، جو سلیم خان کی منہ بولی بیٹی ہیں، اپنے شوہر آیوش شرما کے ساتھ 257 کروڑ بھارتی روپے کی مجموعی دولت رکھتی ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں