76

بلاول بھٹو کی انگریزی محاورے پر غلطی کو عائشہ عمر نے ’کیوٹ‘ قرار دے دیا

فوٹو : انٹرنیٹ

فوٹو : انٹرنیٹ

 لاہور: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا پریس کانفرنس میں انگریزی محاورے کا غلط اردو ترجمہ کرنے پر خود پر ہنسنا، اداکارہ عائشہ عمر کو بھا گیا۔

معروف اداکارہ عائشہ عمر نے بلاول کی وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے ان کی اس حرکت کو ’کیوٹ‘ قرار دیا۔

عائشہ عمر نے لکھا کہ ’اپنی غلطی پر خود ہنسنا ہمیشہ اچھا ہوتا ہے‘ اور ساتھ میں ہنسنے والے ایموجیز بھی شامل کیے۔

یہ بھی پڑھیں : بلاول بھٹو انگریزی محاورے کا اردو ترجمہ کرتے وقت مشکل میں پھنس گئے

بلاول بھٹو زرداری کی پریس کانفرنس میں انگریزی محاورے کو غلط اردو میں ترجمہ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھی۔

غلطی کا احساس ہونے پر بلاول خود بھی اپنی غلطی پر ہنس پڑے اور وضاحت دی کہ وہ دراصل محاورہ کہنا چاہتے تھے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں