82

کاش ڈمپل کپاڈیہ کی جگہ ہیما مالنی میری ماں ہوتی، ٹوئنکل کھنہ کی عجیب خواہش

 ممبئی: بالی وڈ کی سابقہ اداکارہ اور مصنفہ ٹوئنکل کھنا نے اپنے حالیہ کالم میں اپنی مزاحیہ اور حیرت انگیز خواہش کا اظہار کیا کہ کاش ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ کی جگہ ڈریم گرل ہیما مالنی ہوتیں۔

انہوں نے یہ بات بھارتی شہریوں کو درپیش مسائل جیسے کہ صاف پانی کی قلت اور سڑکوں کی خرابی کے تناظر میں کی ہے۔

ٹوئنکل کھنا نے اپنے کالم میں بھارت میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے ہیما مالنی کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان سے زیادہ اس معاملے میں کوئی پرعزم نہیں ہے۔

انہوں نے اپنی والدہ سے فون پر ملک میں صفائی اور ہم آہنگی کے فقدان کی شکایت بھی کی جس پر ڈمپل کپاڈیہ نے مزاحیہ جواب دے کر فون بند کر دیا۔

مزاحیہ انداز میں ٹوئنکل نے لکھا: “کاش ہیما مالنی میری ماں ہوتیں، تو میں صاف پانی پر لمبی گفتگو کر سکتی اور زندگی بھر مفت واٹر پیوریفائر کی فراہمی ملتی۔”





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں