73

ہدایتکار مجھے امیر دکھانے سے کتراتے ہیں، منوج باجپائی کا انکشاف

 ممبئی: بالی ووڈ کے سینئر اداکار منوج باجپائی نے انکشاف کیا ہے کہ فلموں میں انہیں اکثر غریب اور درمیانے طبقے کے کرداروں میں ہی کاسٹ کیا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ ہمیشہ ان کرداروں تک محدود ہو جاتے ہیں۔

55 سالہ منوج باجپائی کا کہنا ہے کہ ہدایتکاروں کو انہیں امیر شخصیات کے کردار میں کاسٹ کرنے میں دشواری ہوتی ہے۔

منوج باجپائی اپنے عہد کے ایک کامیاب اور ورسٹائل اداکار کے طور پر پہچانے جاتے ہیں اور وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر خاص طور پر سیریز ’دی فیملی مین‘ میں اپنی شاندار کارکردگی کے بعد مزید مقبول ہوئے ہیں۔

تسلیم کرتے ہیں کہ وہ بھی اسٹیریو ٹائپ کرداروں کا شکار رہے ہیں اور انہیں ہمیشہ ایک جیسے طبقاتی پس منظر والے کردار دیے جاتے ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں