[ad_1]
ویانا: ایک آسٹریلوی شہری جس نے اپنے 14 سالہ بیٹے اور اس کے دوست کو مسلح ڈکیتیوں کی ترغیب دی، پکڑے جانے پر عدالت میں انہی پر الزام عائد کردیا۔
ایک 34 سالہ شخص نے حال ہی میں ویانا کی علاقائی عدالت کے کورٹ روم 1 میں اپنے 14 سالہ بیٹے اور اس کے 17 سالہ دوست پر ڈکیتیوں کی ایک سیریز کا الزام عائد کرکے جج اور جیوری کو حیران کر دیا۔
شہری نے یہ دعویٰ کیا کہ وہ جرائم کا ماسٹر مائنڈ تھا اور وہ صرف ان کا ڈرائیور تھا۔ تینوں کا طریقہ کار ہر بار ایک جیسا تھا۔ دونوں نوعمروں کو تمباکو کی دکانوں اور گیس اسٹیشنوں پر بھیجا جاتا تھا جو خالی گولیوں والی پستول یا چاقو ساتھ رکھتے تھے جب کہ 34 سالہ شخص باہر گاڑی میں بیٹھا ان کا انتظار کررہا ہوتا تھا۔
تاہم یہ ڈکیتوں کی ٹیم آخر کار پولیس کی نظروں میں آگئی اور پکڑی گئی۔ پکڑے جانے سے پہلے انہوں نے سات ڈکیتیاں کیں۔
تاہم اپنے بیٹے اور اسکے دوست کو ڈکیتیوں پر اکسانے کا اعتراف کرنے کے بجائے باپ نے دعویٰ کیا کہ اصل میں ان دونوں نے مجھے اپنے جرم میں شریک ہونے پر قائل کیا۔
[ad_2]
Source link