64

پشاور؛ پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 18 ملزمان 9 مئی مقدمات سے بری

[ad_1]

 پشاور: پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 18 ملزمان کو 9 مئی سے متعلق مقدمات سے بری کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج محمد اقبال کے روبرو 9 مئی واقعے میں نامزد پی ٹی آئی کے کارکنان سمیت 18 ملزمان کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے تمام ملزمان کو جرم ثابت نہ ہونے پر بری کردیا ۔

دوران سماعت پراسیکیوشن نے بتایا کہ ملزمان پر 9مئی کو لنڈی کوتل میں احتجاج کا الزام تھا۔ ملزمان نے طورخم شاہراہ کو بند کرکے نجی اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا تھا۔ ملزمان نے احتجاج کے دوران اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا۔ تھانہ لنڈی کوتل میں 18 ملزمان کو مقدمے نامزد کیا گیا اور ٹرائل شروع کیا گیا۔ دوران مقدمہ ملزمان کے خلاف جرم ثابت نہ ہوسکا۔

بعد ازاں عدالت نے جرم ثابت نہ ہونے پر تمام ملزمان کو مقدمے سے بری کردیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں