[ad_1]
پولیس نے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس کے آرگنائزڈ کرائم یونٹ نے کارروائی کرکے طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل میں ملوث 2 مزید ملزمان کو گرفتار کرکے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالہ کردیا۔
آرگنائزڈ کرائم یونٹ (او سی یو) کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں ثمر گل اور شیراز خان شامل ہیں، جنہیں خیبر پختونخواہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔
او سی یو حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے دورانِ تفتیش بتایا کہ مفرور ملزم عارف نے اظہر اور الیاس کو اسلحہ ڈیلر اکرم خان کے پاس بھیجا تھاجبکہ دونوں ملزموں نے گرفتار شوٹرز اظہر اور الیاس کو پناہ دی تھی۔
ذرائع او سی یو کا کہنا ہے کہ پولیس نے اسلحہ ڈیلر اکرم خان کی تلاش بھی شروع کردی ہے جبکہ بازیابی کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
[ad_2]
Source link