[ad_1]
ایک پاکستانی بچے کی ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو محضوظ کردیا ہے جس میں وہ بڑے اعتماد کے ساتھ ایک پولیس اہلکار سے اپنی مرغی کی چوری کی شکایت کررہا ہے۔
مبینہ طور پر یہ واقعہ پنجاب کے ایک علاقے میں پیش آیا جب ویڈیو میں لڑکے اور پولیس اہلکار کو مقامی زبان میں بات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔
اسکول یونیفارم میں ملبوس بچے نے دلیری کے ساتھ پولیس اہلکار کے پاس پہنچ کر مرغی چوری کی اطلاع دی جسے موبائل وین میں بیٹھے اہلکار نے ویڈیو میں ریکارڈ کیا۔
پولیس اہلکار نے ویڈیو میں اس سے مشتبہ شخص کے خلاف فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرنے کو کہا۔
بچے نے معصومانہ سوال کیا، ’شکایت درج کروانے میں کتنے پیسے لگیں گے؟‘ جس پر پولیس اہلکار نے اسے یقین دلایا کہ پورا عمل فری ہے۔
[ad_2]
Source link