[ad_1]
ساہیوال / اسلام آباد: ساہیوال میں گونگی و بہری لڑکی سے مبینہ طور پر زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں پولیس تاحال ملزم کو گرفتار نہیں کرسکی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق معذور لڑکی سے زیادتی کا واقعہ ساہیوال کے نواحی گاؤں 34 چودہ ایل میں پیش آیا ہے جس میں متاثرہ لڑکی گھر سے قریب دکان پر سودا خریدنے گئی تھی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں متعلقہ تھانے میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرایا گیا ہے جس میں والدہ نے درج کرایا ہے کہ اسلم نامی شخص نے خالی احاطہ میں لے جا کر بچی کے ساتھ زیادتی کی، لڑکی کے شور مچانے اور واویلا کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔
آخری اطلاعات تک پولیس تھانہ شاہکوٹ ملزم کو تاحال گرفتار نہیں کرسکی۔
[ad_2]
Source link