[ad_1]
ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں منعقدہ جرگے میں مقامی عمائدین نے حکومت اور افواج پاکستان کے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ژوب میں گرینڈ جرگے کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی، کمانڈر بلوچستان کور لیفٹیننٹ جنرل راحت نسیم احمد خان، عمائدین علاقہ، اعلیٰ سول و عسکری حکام اور مقامی لوگوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر شرکاء نے ژوب کے قبائلی عمائدین اور مشران سمیت مختلف طبقات کے نمائندوں سے ملاقات کی اور علاقے کے مسائل پوچھے۔
قبائلی عمائدین اور مشران نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے امن کے قیام میں کلیدی کردار کو دل کی گہرائیوں سے سراہا اور علاقے کے امن کے لیے تمام اداروں کے ساتھ تعاون کا یقین دلایا۔ جرگے کے اختتام پر مقامی عمائدین نے حکومت اور افواج پاکستان کے تعاون پر اعتماد کا اظہار کیا۔
[ad_2]
Source link