101

رشوت مانگنے کا میسج غلطی سے افسرکو چلا گیا، اے ایس آئی گرفتار

[ad_1]

ملزم نے شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگی تھی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

ملزم نے شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگی تھی:فوٹو:ایکسپریس نیوز

 لاہور: لاہور میں شہری سے 70 ہزار روپے رشوت مانگنے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر( اے ایس آئی) کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق لاہور اے وی ایل ایس کے اے ایس آئی وسیم نے شہری سے 70 ہزار روپے کا مطالبہ کیا تھا۔ رشوت کا میسج شہری کے بجائے اعلی افسر کو بھیج دیا۔ اعلی افسر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اے ایس آئی وسیم کو حوالات میں بند کردیا۔ اے ایس آئی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی آرگنائزڈ کرائم یونٹ کے مطابق کوئی بھی رشوت لیتے ہوئے پکڑا گیا تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں