[ad_1]
کراچی: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر کے جاکر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور ان کی بہادری کو سراہا۔
ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری کی کراچی میں ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ شہید کے گھر آمد ہوئی اور انہوں نے شہید کے لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کیا اور شہید کے بلند درجات کے لیے دعا کی۔
ڈپٹی کمشنر ذاکر بلوچ بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے ایک حملے میں شہید ہوئے تھے-
یہ بھی پڑھیں: مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ڈپٹی کمشنر پنجگور جاں بحق
صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا کہ شہید ذاکر بلوچ نے قومی ذمہ داری سر انجام دیتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم شہدا کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے، قوم شہدا اور ان کے خاندانوں کی ملک و قوم کے لیے بے مثال قربانیوں کے لیے احسان مند رہے گی-
صدر مملکت نے شہید کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا ورثا کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
[ad_2]
Source link