ممبئی: بنگلہ دیشی پورن اداکارہ ریا بارڈے کو بھارت میں جعلی بھارتی پاسپورٹ پر رہنے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ریا بارڈے کو ممبئی کے قریب واقع الہاس نگر میں ہل لائن پولیس نے ایک اطلاع ملنے پر حراست میں لیا، جس کے مطابق امبرناتھ میں ایک بنگلہ دیشی خاندان جعلی دستاویزات کے ذریعے مقیم تھا۔
پولیس کی تحقیقات کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ امراؤتی کے ایک شخص نے ریہ اور دیگر تین افراد کے لیے جعلی دستاویزات تیار کی تھیں۔
ریا بارڈے اور ان کے دیگر ساتھیوں پر غیر قانونی قیام اور جعلی دستاویزات کے استعمال کے الزامات کے تحت فارنرز ایکٹ 1946 کے سیکشن 14(A) اور انڈین پینل کوڈ کے متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے جبکہ پولیس نے ریا کے چار ساتھیوں کی تلاش بھی شروع کر دی ہے۔
ریا کی والدہ روبی شیخ، جو بنگلہ دیشی شہری ہیں، قطر میں مقیم ہیں، جبکہ پولیس ریا کے دیگر رشتہ داروں کی بھی تحقیقات کر رہی ہے جو جعلی پاسپورٹ کی تیاری میں ملوث ہو سکتے ہیں۔ مزید تحقیقات میں ریہ کی بہن ریتو عرف مونی شیخ اور بھائی ریاض شیخ کی بھی تلاش جاری ہے۔
پولیس کے مطابق ریہ بارڈے راج کندرا کی پروڈکشن میں کام کر چکی ہیں اور وہ اداکارہ گہنا واسستھ کے ساتھ بھی مختلف فلموں میں نظر آئی ہیں۔ اس سے قبل بھی ریا کو جسم فروشی سے متعلق ایک کیس میں گرفتار کیا جا چکا ہے۔