ممبئی: بھارت کے سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے 2007 میں پیش آنے والا ایک دلچسپ واقعہ شیئر کیا جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
ایک تازہ پوڈ کاسٹ میں یووراج سنگھ نے بتایا کہ اُس وقت ان کی گرل فرینڈ ایک مشہور اداکارہ تھیں، جنہوں نے ان کے منع کرنے کے باوجود آسٹریلیا میں ان کا پیچھا کیا۔
یووراج سنگھ نے مزید بتایا کہ ان کا کیرئیر اُس وقت بہتر نہیں چل رہا تھا اور وہ پریشان تھے۔ ان کی اداکارہ گرل فرینڈ ایڈیلیڈ میں شوٹنگ کر رہی تھیں جبکہ وہ کینبرا میں تھے۔ یووراج کے مطابق انہوں نے اداکارہ کو کھیل پر فوکس کرنے کا کہا لیکن وہ بس میں کینبرا تک ان کے پیچھے آئیں۔
سابق کرکٹر نے مزید کہا کہ اس اداکارہ نے ان کا بیگ پہلے ہی پیک کر کے ٹیم کے ساتھ بھجوا دیا تھا اور جب یووراج نے صبح جانے کی تیاری کی تو جوتے غائب تھے۔ اس پر اداکارہ نے انہیں اپنی پنک جوتیاں پہننے کی پیشکش کی، جسے پہن کر یووراج بس تک گئے۔
جب یہ انٹرویو وائرل ہوا تو صارفین نے اداکارہ کا نام دیپیکا پڈوکون بتایا، بھارتی میڈیا کے مطابق اس دوران یووراج سنگھ اور دیپیکا پڈوکون کے درمیان تعلقات تھے اور دیپیکا اپنی فلم “بچنا اے حسینو” کی شوٹنگ 2008 میں آسٹریلیا میں کر رہی تھیں۔
واضح رہے کہ یووراج سنگھ کی شادی اداکارہ ہیزل کیچ سے ہوئی ہے اور دونوں کے دو بچے ہیں۔