44

’بی ایس سی کی ڈگری نے کوئی فائدہ نہیں دیا‘، امیتابھ بچن کا انکشاف

 ممبئی: کون بنے گا کروڑپتی سیزن 16 کے حالیہ قسط میں، میزبان امیتابھ بچن نے اپنی زندگی کے چیلنجز اور ملازمت کے حصول میں پیش آنے والی مشکلات پر گفتگو کی ہے۔

یہ قسط ابھشیک سندھو، جو ہریانہ حکومت کے ایک ایمپلائمنٹ آفیسر ہیں سے شروع ہوئی، جو شو میں اپنے سوالات کا سامنا کر رہے تھے۔

شو کے دوران، امیتابھ بچن نے ابھشیک سے ان کی ملازمت کی تلاش کے تجربات پر بات کی، جہاں ابھشیک نے انجینئرنگ مکمل کرنے کے بعد ملازمت نہ ملنے کی شکایت کی۔ اس پر بچن صاحب نے مزاحیہ انداز میں کہا، “جب آپ کو معلوم تھا کہ نوکریاں نہیں ہیں، تو آپ نے یہ پڑھائی کیوں کی؟”

بعد ازاں، امیتابھ بچن نے اپنے بی ایس سی کے دنوں کو یاد کیا اور کہا، “میں نے بھی بی ایس سی کی، اور اس کے بعد مجھے بھی معلوم نہیں تھا کہ کیا ہوگا۔ میں نے بہت کوشش کی لیکن نہ بی ایس سی اور نہ ہی ٹی ایس نے کوئی فائدہ دیا۔ آج تک مجھے وہ کچھ بھی یاد نہیں جو میں نے پڑھا تھا۔”

ابھشیک نے ‘ویڈیو کال آ فرینڈ’ لائف لائن کا استعمال کر کے بھارتی مصوروں سے متعلق سوال کا درست جواب دے کر 80,000 روپے جیتے۔ تاہم، وہ ایک سوال پر پھنس گئے جو مہابھارت کے شہر کمپلیا کے دارالحکومت سے متعلق تھا، اور غلط جواب دینے کے خوف سے شو کو چھوڑ دیا۔ لیکن ان کا منتخب کردہ آپشن درست نکلا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں