79

‏ راولپنڈی میں رینجرز طلب،  پولیس کی حکمت عملی  بھی مرتب

[ad_1]

شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اتنظامیہ نے رینجرز طلبی کا مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا—فوٹو: فائل

شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اتنظامیہ نے رینجرز طلبی کا مراسلہ وفاقی حکومت کو ارسال کردیا—فوٹو: فائل

 راولپنڈی: انتظامیہ نے شہر میں دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کے بعد رینجرز طلب کر لیا اور پولیس نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے کے باعث امن و امان برقرار رکھنے کے لیے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

راولپنڈی میں انتظامیہ رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز کی 6 کمپنیاں طلب کرلی گئی ہیں اور مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ہتھیاروں سے لیس شرپسند عناصر کا راولپنڈی آمد کا اندیشہ ہے۔

راولپنڈی کی انتظامیہ نے رینجرز کی تعیناتی کے لیے وفاقی حکومت کو مراسلہ جاری کردیا ہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے راولپنڈی میں لیاقت باغ اور دیگر مقامات پر احتجاج کی کال پر راولپنڈی پولیس نے احتجاج سے نمٹنے اور امن وامان کی صورت حال قابو میں رکھنے کے لیے حکمت عملی مرتب کرلی ہے۔

سینڑل جیل اڈیالہ، مری روڈ، فیض آباد، پشاور روڈ سمیت کینٹ اور اطراف کی شاہراؤں پر مجموعی طور پر 34 پکٹس قائم کرکے بھاری پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔

حکومت کی جانب سے سینٹرل جیل اڈیالہ کی سیکیورٹی بھی بڑھا دی گئی ہے اور پولیس پکٹ قائم کرکے اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

انتظامیہ نے مری روڈ اور لیاقت باغ کے گرد نواح کے علاقے کو کنٹینرز اور رکاوٹیں کھڑی کرکے مکمل سیل رکھنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں راول ڈویژن میں پولیس کی نو پکٹیں قائم کی گئی ہیں، فیض آباد راولپنڈی آنے اور اسلام آباد جانے والے دونون راستوں، لیاقت باغ،کمیٹی چوک، چاندنی چوک، حمزہ کیمپ ٹرن، پیرودھائی موڑ جانب تھانہ اور چک مدد کے مقامات پر پکٹیں قائم کرکے بھاری پولیس نفری تعینات کردی گئی ہے۔

اسی طرح پوٹھوہار ڈویژن میں مجموعی طور پر 14 پولیس پکٹیں قائم کردی گئی ہیں، ایم ایچ چوک، ٹی اینڈ ٹی چوک، شالیمار چوک، پیرودھائی موڑ جانب صدر کچہری چوک، 22 نمبر چونگی چوک، میٹرو اسٹیشن صدر پر پولیس پکٹیں قائم کی گئی ہیں۔

اس کے علاوہ عمار چوک، گلزار قائد چوک، کے سی پی مورگاہ، مارگلہ چوک، ٹیکسلا چوک، واہ گارڈن اور باہتٹر موڑ پر بھی پولیس پکٹس بنائی گئی ہیں، صدر ڈویژن میں مجموعی طور پر 11 پولیس پیکٹس تیار کی گئی ہیں، سینڑل جیل اڈیالہ، بسکٹ فیکٹری چوک، چکری بازار، جوڑیاں موڑ، چک بیلی موڑ، جی ٹی روڈ گوجر خان، مندرہ ٹول پلازہ، دولتالہ موڑ، کہوٹہ چوک اور کلرسیداں چوک پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں۔

تھانوں کی سطع پر ہر تھانے کی حدود میں پیڑولنگ کے لیے بھی دو دو ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، ایلیٹ کے پانچ سیکشن فورس جو ایٹی رائٹ آلات سے بھی لیس ہوں، کو اسٹینڈ بائی پوزیشن پر رہنے کا پابند بنایا  گیا ہے، اسی طرح ایس ایچ او ویمن کی سربراہی میں ایک آفیسر اور 20 لیڈی پولیس اہلکاروں کو اسٹینڈ بائی پوزیشن پر رکھا گیا ہے۔

راولپنڈی کے ہر تھانے کو ریزرو پولیس فورس بھی مہیا کی گئی ہے جو تھانوں کی حدود میں لا اینڈ آرڈر کی صورت حال کے دوران استعمال میں لائی جا سکے گی۔

ہر ڈویژن میں سپرویژن ڈویژنل ایس پی جبکہ ضلع بھر میں مجموعی نگرانی ایڈیشنل ایس ایس پی آپریشن کے ذمے ہوگی اور آل کمانڈ اینڈ کنٹرول کی ذمہ داری سی پی او راولپنڈی خالد ہمدانی سرانجام دیں گے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں