72

ڈاؤ یونیورسٹی نے ایم ڈی کیٹ کے نتائج جاری کردیے

[ad_1]

طلبہ ڈاؤ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنے نتائج ملاحظہ کرسکتے ہیں—فوٹو: فائل

طلبہ ڈاؤ یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر اپنے نتائج ملاحظہ کرسکتے ہیں—فوٹو: فائل

  کراچی: ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج جاری کر دیے ہیں جبکہ ڈاکٹروں کی تنظیم نے پرچہ آؤٹ ہونے کا الزام دہراتے ہوئے نتائج مسترد کر دیا۔

ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے ایم ڈی کیٹ 2024 کے نتائج اپنی آفیشل ویب سائٹ پر جاری کر دیے ہیں جہاں امیدوار اپنی تفصیلات درج کرکے نتائج حاصل کرپائیں گے۔

سندھ بھر میں تقریباً 38 ہزار 700 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی تھی مگر ڈاکٹروں کی تنظیم نے مبینہ طور پر ایم ڈی کیٹ 2024 کا پرچہ آؤٹ ہونے کے معاملے پر نتائج کو مسترد کر دیا ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (وائی ڈی اے) کے رہنماؤں نے اعلان کیا کہ احتجاجی تحریک جاری رہے گی اور وہ اپنے مطالبات کے حصول کے لیے پرعزم ہیں اور امیدواروں کے تحفظات کے پیش نظر احتجاج کا دائرے وسیع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی پریس کلب کے باہر ایک گرینڈ احتجاج کیا جائے گا، جس میں امیدوار بھی شریک ہوں گے، یہ احتجاج نتائج کے خلاف اور شفافیت کے مطالبے کے لیے ہوگا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں