71

سندھ کی عوام مہنگی بجلی کا خرچ برداشت نہیں کرسکتی، ناصر حسین شاہ

[ad_1]

کراچی: صوبائی وزیر توانائی ترقیات و منصوبابہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ غریب ترین آدمی کی قوت خرید والے سستے و معیاری سولر پینلز تیار کئے جائیں تاکہ عام آدمی بھی متبادل توانائی کے اس سسٹم سے مستفید ہوسکے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج ایکسپو سینٹر کراچی میں جاری تین روزہ سولر ایکسپو کے دوسرے روز مختلف اسٹالز اور میڈیا سے بات چیت کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر سیکریٹری انرجی سندھ مصدق احمد خان اور پروجیکٹ ڈائریکٹر سندھ سولر انرجی محفوظ احمد قاضی بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے ملکی اور غیر ملکی مختلف کمپنیوں کے اسٹالز کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے زور دیا کہ سندھ کی عوام مہنگی بجلی کا خرچ برداشت نہیں کرسکتی اور نہ ہی مہنگا سولر سسٹم خرید سکتی ہے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ سولر پینلز سے متعلقہ تمام اشیاء بشمول بیٹری، لیتھیم وغیرہ مقامی اور غیر ملکی سطح پر معیاری و سستی تیار کی جائیں اور مارکیٹ میں لائی جائیں۔

سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سولر پینلز میں کمپنیوں کے درمیان مقابلے کی وجہ سے ملکی و غیر ملکی سطح پر سولرز کی قیمتوں میں کمی آگئی ہے مگر مزید کمی کی ضرورت ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام ایک تو مہنگی بجلی دوسرے لوڈشیڈنگ اور زائد بلنگ کے باعث سخت پریشانی میں مبتلا ہے مگر سندھ حکومت نے اس بات کا نوٹس لیا ہے اور اس حوالے سے عوام کو جلدی خوشخبری ملے گی۔

انھوں نے کہا کہ نیشنل گرڈ کو سب سے سستی بجلی سندھ دے رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ مہنگی کھاد کی وجہ سے بھی کاشتکار اور غریب کسان پریشان ہے مگر حکومت نے ان کی پریشانیوں کا حل بھی تلاش کرلیا ہے۔ اب تھر کے کوئلے سے سستی کھاد تیار کی جائے گی۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اس نمائش میں 10 ممالک کی 200 سے زائد کمپنیاں شرکت کررہی ہیں جن میں 80 فیصد عالمی معیار کی کمپنیاں ہیں۔

انھوں نے نمائش کا انعقاد کرنے والے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ نمائش کے انعقاد اور اس میں غیر ملکی و ملکی کمپنیوں کی شرکت سے ناصرف سندھ حکومت بلکہ پاکستان کا مثبت امیج پوری دنیا میں جائے گا۔

نمائش کا دورانیہ تین دن کے بجائے کئی دنوں تک بڑھانا چاہئے کیوں کہ لوگوں کو نمائش سے آگاہی حاصل ہوتی ہے اور ساتھ ساتھ مقامی و عالمی کمپنیوں کے معیار کا بھی پتہ چلتا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ ایک لاکھ ساٹھ ہزار سے زائد سولر سسٹم بمعہ انورٹرز اور بیٹری بیک اپ کے ساتھ سندھ کے غریب ترین اور پسماندہ علاقوں کے عوام کو مفت فراہم کی جائیں گی۔ ہائیبرڈ سولر پارکس لارہے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں