[ad_1]
کراچی: حسن اسکوائر لیاری ایکسپریس وے پر مقابلے کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے اسٹیڈیم روڈ پر قائم نجی اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کے مطابق پولیس اہلکار کی شناخت 26 سالہ عباس کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایسٹ کی شاہین فورس کے اہلکار موٹر سائیکل پر ڈیوٹی کے لیے جا رہے تھے کہ اس دوران سہراب گوٹھ جانے کے لیے وہ یوٹرن کے قریب پہنچے تو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا۔
اس دوران ڈاکوؤں نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار عباس زخمی ہوگیا جبکہ یہ بھی اطلاعات ہیں کہ پولیس کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی بھی ہوا ہے جو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او عزیز آباد عمران آفریدی اور ایس ایچ او پی آئی بی اسحاق مغل سے رابطہ کیا تو انھوں نے بتایا کہ تھانے کی حدود کے حوالے سے تعین کیا جا رہا ہے۔
[ad_2]
Source link