67

لاہور، سفاری زو کے اوقات کار تبدیل

[ad_1]

یکم اکتوبر سے سیاحوں کیلئے ٹائمنگز کا بھی اعلان کردیا گیا (فوٹو: فائل)

یکم اکتوبر سے سیاحوں کیلئے ٹائمنگز کا بھی اعلان کردیا گیا (فوٹو: فائل)

لاہور سفاری زو کی انتظامیہ نے اوقات کار تبدیل کردیے گئے، یکم اکتوبر سے سیاحوں کیلئے ٹائمنگز کا بھی اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق سفاری زو انتظامیہ کے مطابق سیاحوں کا داخلہ صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک ہوگا جبکہ پارک کا جنرل ایریا اور جنگل سفاری صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیاحوں کیلئے کھلے ہوں گے۔

ڈے لائن سفاری اور ایکوریم بھی صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک سیر کرنیوالوں کیلئے کھلےہو نگے تاہم نائٹ لائن سفاری میں سیاح شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک شیروں کی شرارتوں اور اٹکھیلیوں کا بھرپور نظارہ کرسکیں گے۔

ڈی جی وائلڈ لائف پنجاب مدثر ریاض ملک کا کہنا ہے سفاری زو انتظامیہ نے نئے اوقات کے پیشِ نظر اپنے انتطامات مکمل کرلیے ہیں، سیاحوں کو مکمل سیکورٹی اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے۔

انہوں نےکہا کہ عوام بدلتی رتوں میں قدرت کی دلکش تخلیق کا نظارہ کریں، فرصت کے لمحات کو یادگار بنائیں اور اپنی فیملیز کیساتھ سفاری زو آ ئیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں