75

باجوڑ؛ پولیس موبائل پر بم حملے میں 5 اہل کار زخمی

[ad_1]

زخمی پولیس اہل کاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خارباجوڑ میں منتقل کردیا گیا ہے (فوٹو: اسکرین گریب)

زخمی پولیس اہل کاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال خارباجوڑ میں منتقل کردیا گیا ہے (فوٹو: اسکرین گریب)

باجوڑ: پولیس موبائل پر بم حملے میں پانچ اہل کار زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق باجوڑ کے علاقے لوئی سم میں پولیس موبائل پر ریموٹ کنٹرول بم سے حملہ کیا گیا، جس کی زد میں آکر 5 پولیس اہل کار زخمی ہو گئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ریموٹ کنٹرول بم کو درخت میں نصب کیا گیا تھا، جس کے پھٹنے سے زخمی ہونے والے پولیس اہل کاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال خار باجوڑ میں منتقل کردیا گیا ہے۔

تحصیل خار کے علاقے بھائی چینہ میں ہونے والے ریموٹ کنٹرول دھماکے میں ایس ایچ او سمیت کچھ اہل کار محفوظ رہے۔ ڈی ایس پی عبدالعزیز کے مطابق ایس ایچ او شاہ پور خان کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی۔

واقعے کے بعد علاقے کی ناکابندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں