91

ایک ہی تاریخ پر پیدا ہونے والی 4 جڑواں بہنیں

[ad_1]

کیرولائنا: ایک غیر معمولی واقعے میں، جنوبی کیرولینا کے ایک جوڑے، نک اور کرسٹین لیمرٹ نے 25 اگست 2024 کو اپنی چوتھی بیٹی کا خیرمقدم کیا۔ یہ وہی دن تھا جس میں اسکی چاروں بڑی بہنیں پیدا ہوئی تھیں۔

پچھلے نو سالوں کے دوران جنوبی کیرولائنا کا رہائشی ایک جوڑا 25 اگست کو 3 سالگرہ ایک ساتھ مناتا آیا ہے اور اب چار سالگرہ ایک ساتھ منائے گا۔

جوڑے کی سب سے بڑی بیٹی، صوفیہ، جس کی عمر 9 سال ہے، کی تین چھوٹی بہنیں ہیں، سب ایک ہی تاریخ کو پیدا ہوئیں اور ان کے درمیان تین سال کا وقفہ ہے۔

کرسٹین لیمرٹ نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں یقین نہیں آیا۔ مجھے اب بھی یہ سمجھنا مشکل لگ رہا ہے کہ یہ قدرتی طور پر، بغیر کسی منصوبہ بندی کے کیسے ہوا؟۔

انہوں نے مزید کہا کہ دلچسپ بات یہ ہے کہ چوتھی بیٹی کی پیدائش ستمبر کے آخر میں متوقع تھی لیکن وہ اپنی بہنوں کی مشترکہ سالگرہ پر ہی پیدا ہوئی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں