[ad_1]
لاہور: ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر ڈیفنس اے پولیس نے 15 کی کال پر فوری ایکشنلیتے ہوئے10 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
اے ایس پی ڈیفنس کے مطابق 10سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم عطاء الرسول کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔
اے ایس پی ڈیفنس طارق محمود کا کہنا ہے کہ بچہ گھر کی چھت پر بارش میں نہا رہا تھا کہ ملزم عطاءالرسول بچے کو ورغلا پھسلا کر اپنے کمرے میں لے گیا جہاں اس نے بچے کو بد فعلی کا نشانہ بنایا۔
پولیس کے مطابق بچے کے والد رفاقت کی مدعیت میں ملزم عطاءالرسول کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا ایس پی کینٹ اویس شفیق کا کہنا ہے کہ بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
[ad_2]
Source link