71

کراچی؛ واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق، واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی گئی

[ad_1]

  کراچی: یونیورسٹی روڈ سفاری پارک کے قریب واٹرٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے مین یونیورسٹی روڈ سفاری پارک میٹرو مارٹ کے قریب واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا موقع پر موجود مشتعل افراد نے حادثے کے ذمے دار واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔

ایس ایچ او گلشن اقبال انسپکٹر عقیل احمد کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 21 سالہ محمد ذیشان ولد محمد افسر کے نام سے کی گئی  جبکہ حادثے کا ذمے دار واٹرٹینکر کا ڈرائیو موقع سے فرار ہوگیا۔

جاں بحق ہونے والا محمد ذیشان فلیٹ نمبر ایف 058 ، بلاک 7 محلہ کنگ کاٹیج گلستان جوہر کا رہائشی تھا  پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں