26

کراچی والوں کیلیے گھر بیٹھے لرننگ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کی سہولت پیش

فوٹو ایکسپریس

فوٹو ایکسپریس

  کراچی: شہر قائد کے باسیوں کیلیے خوشخبری ہے کہ وہ اب گھر بیٹھے آن لائن باآسانی لرننگ اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس بنواسکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ میں شہریوں کے لیے آن لائن سروسز کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

آن لائن سروسز سے شہری باآسانی لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کی سہولت سے استفادہ حاصل کر سکیں گے جبکہ جلد ہی نان کمرشل لائسنس کی تجدید کی بھی سہولیات سے بھی شہری مستفید ہوسکیں گے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ آن لائن سروسز کے آغاز پر آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی ڈی ایل کو مبارکباد دیتا ہوں ، آن لائن انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا سنگ میل ثابت ہوگا، جدید طرز پر پولیسنگ سے سندھ پولیس کا چہرہ مزید بہتر و تبدیل ہوگا۔

انہوں ںے کہا کہ ڈرائیونگ لائسنس کے حصول میں آسانی کے حوالے سے اکثر دوست احباب ذکر کرتے ہیں جبکہ میں نے بھی بذات خود ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کے عمل کا مشاہدہ کیا ہے اور شہریوں کی مشکلات و دقت کو مدنظر رکھتے ہوئے کوشش کی گئی کہ شہریوں کو بہتر سے بہترسولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

DLS-1

وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ سندھ پولیس کا بہتر تشخص وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ آئی جی سندھ اور ان کی ٹیم نے آج یہ دن دکھایا ہے جس سے سندھ پولیس کا مورال مزید بلند ہوگا۔ وزیر داخلہ سندھ نے پارکنگ کے نظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں جبکہ انھوں ںے جدید اور ماڈرن پولیسنگ متعارف کرانے پر آئی ٹی کی ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔

وزیر داخلہ سندھ نے کراچی پولیس چیف کو ساؤتھ اور سٹی ڈسٹرکٹس میں بھی ماڈل تھانے بنانے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ماڈل تھانوں کے اسٹاف کو خصوصی پیکیج دیا جائے۔ ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ میں سندھ پولیس کو اون کرتا ہوں اور ہر طرح سے حکومت سندھ کی مدد اور سپورٹ کا یقین دلاتا ہوں ، خرابی کی نشاندہی بھی کرونگا اور بہتری کے لیے آپ سے دو قدم آگے چلوں گا۔

DLS-2

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کہا کہ شہریوں کے لیے آن لائن سہولیات فراہم کر رہے ہیں ، ڈرائیونگ لائسنس رکھنے اور نہ رکھنے والوں کی اکثریت ہے، ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کی آن لائن سہولت کا مقصد ٹریفک حادثات کو کم کرنا ہے، دنیا بھر میں ٹریفک نظام آئی ٹی کے تحت کام کر رہا ہے ، گھر بیٹھے سہولیات کی دستیابی سے ڈرائیونگ لائسنس برانچ پر دباؤ کسی قدر کم ہوجائیگا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ کی سپورٹ کے تحت عوام کی خدمت کرنا چاہتے ہیں ۔ آئی جی سندھ نے وزیر داخلہ سندھ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی سپورٹ ہی ہے جو ہماری سفارشات منظور کرلی جاتی ہیں، اس وقت تھانہ کلچر کی تبدیلی اشد ضروری ہے اور ہماری کوشش ہے کہ شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا کو مزید بہتر اور آسان بنایا جائے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں