103

سربراہ میٹا مارک زکربرگ 200 ارب ڈالر کلب کے ممبر بن گئے

[ad_1]

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے مالک مارک زکربرگ 200 ارب ڈالر کلب کے چوتھے ممبر بن گئے۔

بلومبرگ بلینیئر انڈیکس کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق 2024 میں مارک زکر برگ کے اثاثے 73.4 ارب ڈالر کے خطیر اضافے کے بعد 201 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

میٹا سی ای او دنیا کی چوتھی امیر ترین شخصیت ہونے کے ساتھ 200 ارب ڈالر کلب کے چوتھے ممبر بھی بن گئے ہیں جہاں ان سے پہلے تین افراد موجود ہیں۔

ان افراد میں ٹیسلا اور ایکس کے سی ای او ایلون مسک (272 ارب ڈالر)، ایمازون کے مالک جیف بیزوس (211 ارب ڈالر) اور لگژری برانڈ ایل وی ایم ایچ کے سی ای او برنارڈ آرنو (207 ارب ڈالر) شامل ہیں۔

40 سالہ زکربرگ (جنہوں نے 2004 میں فیس بک لانچ کیا تھا ) کے زیادہ تر اثاثے میٹا پلیٹ فارمز اسٹاک سے جڑے ہیں۔ 2024 میں میٹا کے شیئر میں 64 فی صد کے قریب اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ بدھ کے روز میٹا کے شیئرز میں 0.9 فی صد اضافہ ہوا جس کے بعد ایک شیئر کی قیمت 568.31 ڈالر کی ریکارڈ بلندی پر بند ہوئی۔ جمعے کو یہ قیمت گھٹ کر 567.36 ڈالر پر آگئی۔

واضح رہے فیس بک، انسٹاگرام، تھریڈز اور واٹس ایپ میٹا کے ذیلی پلیٹ فارمز ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں