58

بلاول بھٹو کا پْنہل چانڈیو گاؤں کے 16 شہدا کو خراجِ عقیدت

[ad_1]

  کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پْنہل چانڈیو گاؤں کے 16 شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے جو 29 ستمبر 1983 کو جنرل ضیا الحق کے ظالمانہ دورِ اقتدار کے دوران تحریک بحالی جمہوریت (MRD) کے دوران شہید ہوئے تھے۔

یہ سانحہ ضلع شہید بینظیر آباد کے تعلقہ سکرنڈ میں پیش آیا تھا۔ میڈیا سیل بلاول ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق، پی پی پی چیئرمین  نے شہداء کی 41 ویں برسی کے موقع پر ان بہادر جیالوں کی قربانیوں کو سراہا، جنھوں نے پاکستان کو آمریت کی زنجیروں سے آزاد کرانے کے لیے جدوجہد کی۔

انھوں نے کہا کہ شہید کارکنان نے جمہوریت اور انصاف کے اصولوں کے لیے لڑائی لڑی اور ان کی عظیم قربانی نے انھیں پاکستان کی جمہوری تاریخ میں ہمیشہ کے لیے امر کر دیا۔

واضح رہے کہ 29 ستمبر 1983 کو، پیپلز پارٹی کے 16 کارکن پْنہل خان چانڈیو گاؤں، تعلقہ سکرنڈ، ضلع شہید بینظیر آباد میں شہید ہوئے تھے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں