40

محمد عاصم خان نے امریکا میں کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا

شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 میں انگلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دی (فوٹو: فائل)

شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 میں انگلینڈ کے کھلاڑی کو شکست دی (فوٹو: فائل)

پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی محمد عاصم خان نے امریکا میں ہونیوالی شارلٹس ول اوپن اسکواش چیمپئن شپ 2024 کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

امریکی ریاست ورجینیا میں ہونیوالے ایونٹ کے فائنل میں عاصم خان نے ٹاپ سیڈ انگلینڈ کے نک وال کو 65 منٹ جاری رہنے والے سخت مقابلے میں 3-1 سے شکست دی۔

پاکستانی کھلاڑی نے پہلا گیم 12-14 سے گنوایا لیکن اس کے بعد زبردست کم بیک کرتے ہوئے اگلے تین گیمز 12-10، 11-5 اور 11-6 سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

مزید پڑھیں: اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کے گھٹنوں کا آپریشن

پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی عاصم خان کے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل ہے۔

شارلٹس ول اوپن چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 28،750 ڈالرز تھی۔

اس فتح کے ساتھ عاصم خان کو 500 رینکنگ پوائنٹس بھی ملے، جو ان کی عالمی رینکنگ کو مزید بہتر کرنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔

پاکستان کے ٹاپ اسکواش کھلاڑی عاصم خان نے کیریئر کا پہلا ورلڈ ٹور ٹائٹل جیت لیا





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں