[ad_1]
لاہور میں خاتون اے ایس پی کی جعلی وردی پہن کر پولیس آفس جا پہنچی جہاں اسے گرفتار کرلیا گیا۔
آفس داخل ہونیوالی خاتون نےوردی پولیس کی مگر جوتا فینسی پہن رکھا تھا۔ جعلی خاتون افسر نے کہا کہ آفیسر کو باہربلائیں مجھے ان سے کام ہے۔
سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کو جوتا فینسی ہونے پر شک گزرا تو انہوں نے پوچھ گچھ کی جس کے دوران نوسربازخاتون ثبوت نہ دے سکی۔
سول لائن پولیس نے خاتون کو حراست میں لیکرمقدمہ درج کرلیا۔ پولیس کے مطابق نوسرباز خاتون ڈیفنس کی رہائشی ہے اور ملزمہ سے تفتیش جاری ہے۔
[ad_2]
Source link