43

پیرس اولمپکس؛ غصے نے گولڈ میڈل سے محروم کردیا، نیرج کا اعتراف

 میری ابتدائی دو تھرو بہت اچھی تھیں تاہم میں نے فاؤل کردیا، بھارتی اتھلیٹ (فوٹو: فائل)

میری ابتدائی دو تھرو بہت اچھی تھیں تاہم میں نے فاؤل کردیا، بھارتی اتھلیٹ (فوٹو: فائل)

پیرس اولمپکس کے جیولین تھرو مقابلے میں سلور میڈل حاصل کرنے والے بھارتی کھلاڑی نیرج چوپڑا نے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم کے ہاتھوں اپنی شکست کا اعتراف کرلیا۔

بھارت کے جیولین تھرو مقابلوں میں اسٹار اتھیلیٹ نیرج چوپڑا نے انکشاف کیا کہ میری ابتدائی دو تھرو بہت اچھی تھیں تاہم میں نے فاؤل کردیا، جس کے بعد مجھے غصہ آگیا تھا اور اپنا ہوش کھو بیٹھا۔

انہوں نے کہا کہ پیرس اولمپکس کے اہم راؤنڈ میں اگر اپنے غصے اور جوش پر قابو رکھتا تو گولڈ میڈل جیت سکتا تھا لیکن پوری کوشش کی، وہ دن ارشد ندیم کا تھا، مجھے اب بھی کچھ چیزوں پر توجہ اور کام کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: ایک دن کس کیساتھ گزرانا چاہیں گی؟ اولمپئین نے نیرج چوپڑا کو کٹادیا

خیال رہے کہ پیرس اولمپکس میں پاکستان کے ارشد ندیم نے 92.97 میٹر کی تھرو کرکے عالمی ریکارڈ قائم کرنے کے علاوہ پاکستان کیلئے واحد گولڈ میڈل بھی جیتا تھا۔

مزید پڑھیں: اولمپکس میڈلز؛ نیرج چوپڑا اور منو بھاکر کی برانڈ ویلیو میں بڑا اضافہ

اس ایونٹ میں بھارت کے نیرج چوپڑا دوسرے نمبر پر رہے تھے جنہوں نے 89.45 میٹر کی دوسری سب سے بڑی تھرو کی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں