48

کراچی میں رانگ وے آنے والی سفید ریوو گاڑی کی ٹکرسے زخمی شہری چل بسا

[ad_1]

ریوو گاڑی مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری یوتھ ریحان مصطفیٰ کی بتائی جا رہی ہے۔

ریوو گاڑی مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری یوتھ ریحان مصطفیٰ کی بتائی جا رہی ہے۔

  کراچی: یونیورسٹی روڈ سمامہ شاپنگ سینٹرکے قریب سفید ریووگاڑی کی ٹکرسے شدید زخمی ہونے والا شہری دوران علاج دم توڑ گیا، متوفی شہری دو بچوں کا باپ اورگارڈن سٹی گلشن معمار کا رہائشی تھا۔

منگل کومبینہ ٹاؤن تھانے کےعلاقے یونیورسٹی روڈ سمامہ شاپنگ سینٹرسے قبل رانگ وے آنے والی سفید ریووگاڑی کی ٹکرسے شدید زخمی ہونے والا شہری دوران علاج دم توڑ گیا ،متوفی کی شناخت30 سالہ سید اطہرعلی ولد سید اظہر علی کے نام سے کی گئی۔

متوفی سید اطہرعلی دو بچوں کا باپ اورگارڈن سٹی گلشن معمارکا رہائشی تھا کے ایم ڈی سی ایڈمن بلاک میں ملازمت کرتا تھا، متوفی اطہر جس ریووگاڑی کی ٹکرسے جاں بحق ہوا وہ ریوو گاڑی مسلم لیگ نون کے جنرل سیکریٹری یوتھ ریحان مصطفیٰ کی بتائی جا رہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں