91

دانیہ شاہ کی وائرل ویڈیوز کے بعد طلاق کی افواہیں، حکیم شہزاد نے خاموشی توڑ دی

دانیہ شاہ نے اپنے وکیل سے دوسری شادی کی : فوٹو : فائل

دانیہ شاہ نے اپنے وکیل سے دوسری شادی کی : فوٹو : فائل

 لاہور: مرحوم عامر لیاقت حسین کی سابقہ اہلیہ اور ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کی ایک نوجوان لڑکے کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیوز پر ان کے دوسرے شوہر حکیم شہزاد نے وضاحت دے دی ہے۔

حکیم شہزاد نے سوشل میڈیا پر زیر گردش افواہوں اور طلاق کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ دانیہ ان کی بیوی ہیں اور رہیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک آزاد خیال شخص ہیں اور دانیہ شاہ اپنی زندگی اپنی مرضی سے جی سکتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لڑکا خواجہ سرا اور دانیہ کا کیمرہ مین ہے، جسے انہوں نے خود بطور ملازم رکھا ہے۔

شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے دانیہ کو 20 ایکٹر زمین، دو کروڑ کی گاڑی، سونا اور 15 شوٹر دیے ہیں، اور وہ دانیہ کے کسی بھی کام پر اعتراض نہیں کرتے۔

سوشل میڈیا پر دانیہ کی وائرل ویڈیوز پر طلاق کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے حکیم شہزاد نے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے لوگ منفی سوچ کے حامل ہیں۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں