68

حبا بخاری نے حاملہ ہونے کی تصدیق کر دی، ننھے مہمان کی آمد جلد متوقع

 لاہور: معروف اداکارہ حبا بخاری نے اپنے یوٹیوب چینل پر لائیو سیشن میں اپنے حاملہ ہونے کی خبروں کی تصدیق کر دی۔

اپنے شوہر آریز احمد کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مداحوں کو اپنے ہاں ننھے مہمان کی متوقع آمد کی خوشخبری دی۔

حبا بخاری کا کہنا تھا کہ ’ہاں، میں حاملہ ہوں، اور ہم جلد ہی والدین بننے والے ہیں، مداحوں کی محبت اور سپورٹ میرے لیے بہت اہم ہے اور میں ان کی قدر کرتی ہوں۔‘

اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے اپنے حمل کے دوران کام جاری رکھا اور اپنی ذمہ داریوں کو پورا کیا، کیونکہ ان کے خیال میں حمل زندگی کا حصہ ہے اور خواتین کو حمل کے دوران بھی کام کرنا چاہیے، جب تک وہ اسے سنبھال سکتی ہیں۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ حبا بخاری اور آریز احمد نے پہلے یہ خوشخبری اپنے مداحوں کے ساتھ ایک ویڈیو کے ذریعے شیئر کرنے کا ارادہ کیا تھا لیکن خبر پہلے ہی میڈیا پر آچکی تھی۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں