[ad_1]
فیصل آباد: چیمپئنز ون ڈے کپ کے فائنل میں مارخورز اور پینتھرز کا مقابلہ جاری ہے۔
فیصل آباد میں کھیلے جارہے میچ میں مارخورز کی پوری ٹیم ٹاس جیت کر پہلے کرتے ہوئے 33.4 اوورز میں 122 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
فخر زمان 46، حسیب اللہ خان 27 اور بسم اللہ خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے ان کے علاوہ کوئی بلے باز ڈبل فگرز میں داخل نہ ہوسکا۔
کپتان افتخار احمد 3، کامران غمال 2، زین عباس 6،عاکف جاوید 8محمد عمران ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔ زہد محمود 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، شاہنواز دھانی اور عبدالصمد صفر پر آؤٹ ہوئے۔
پینتھرز کی طرف سے محمد حسنین اور عرفات منہاس نے تین، تین ساجد خان نے 2، شاداب خان اور علی رضا نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
[ad_2]
Source link