66

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا

[ad_1]

 لاہور: پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداران نے حلف اٹھا لیا مہمان خصوصی صدر ن لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر نے عہدیداران سے حلف لیا۔

شہزاد رفیق نے چئیرمین  اور صفدر ملک نے وائس چیئرمین کا حلف اٹھایا جبکہ  ایگزیکٹو ممبران میں رابعہ حسن، مسعود بٹ، محمد سیلم، عارف ملک، حاجی محمد شفیق چوہدری اور عبدالولی خان نے حلف اٹھایا۔

سابق چیئرمین ذوالفقار علی مانا کو دو سالہ کارکردگی پر شیلڈ دی گئی مہر اشتیاق نے الیکشن کمیشن کے ممبران ارشد علی واڑئچ، نعیم اشرف رانا اور ایم ندیم نواز کو  شیلڈز دیں۔

حلف برداری  تقریب میں سینئر اداکار مصطفی قریشی، سید نور، چوہدری محمد اجمل، میاں امجد فرزند، عزیز جہانگیری، سہیل ملک، ذوالفقار علی مانا، چوہدری اعجاز کامران یونس ملک، ملک احسان، چوہدری سلیم سرور جوڑا، افروز خان، طیب خان، ارشد واڑئچ، ایم خالد، محمد اعظم، چوہدری جاوید واڑئچ، ممتاز شبیر، صفدر خان حافظ راشد اور دیگر نے شرکت کی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں