55

کراچی؛ آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول میں میگا میوزیکل کانسرٹ کا انعقاد

[ad_1]

  کراچی: آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے زیر اہتمام ورلڈ کلچر فیسٹیول کراچی 2024 کا تیسرا روز میگا میوزیکل کانسرٹ کے نام رہا۔کانسرٹ کا اہتمام جون ایلیا لان میں کیا گیا۔

میوزیکل کانسرٹ میں بین الاقوامی گلوکار پیس جولس(روانڈا)، لی ڈیا (روانڈا) ، مدن گوپال( نیپال ) ، صاحب پشازادے( آذربائیجان) ، کامران کریمو(آذربائیجان)، جبکہ پاکستانی گلوکار فراز انور ، ایکما دی بینڈ، خماریاں بینڈ، اختر چنال ، عمران مومنہ ،نفیس احمد خان ، بشیر خان کی پرفارمنس نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔

سُر سنگیت کی یہ محفل رات گئے تک جاری رہی جہاں موسیقی کے دلدادہ افرادکی بڑی تعداد لطف اندوز ہوئی فیسٹیول کے نظامت کے فرائض نعمان خان اور احسن باری نے انجام دیے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں