70

 حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں جب چاہے ترمیم کرسکتی ہے، شرجیل میمن

[ad_1]

ٹنڈو جام:  پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور  سندھ کے سینیئرصوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس نمبر پورے ہیں جب چاہے ترمیم کرسکتی ہے۔ 

سینیئر وزیر نے  راول  ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  مولانا فضل الرحمان سینئرسیاستدان ہیں جو آئینی ترامیم میں اپنا نقطہ نظر شامل کرانا چاہتے ہیں،  پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کرچلتی ہے مولانا صاحب کا کوئی مسودہ ہے تو اسے بھی شامل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  ترمیم تو ضرور ہوگی، نمبرز بھی پورے ہیں، مولانا صاحب قابل احترام ہیں، ہمیں امید ہے مولانا صاحب آئینی ترمیم میں ہمارا ساتھ دیں گے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ اس وقت پی ٹی آئی کا بانی جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو غیر مستحکم کر نے کی کوشش کر رہا ہے، اور  عدلیہ کو تقسیم کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے، یہ وہی ہے  جو مولانا صاحب کیلیے غلیظ گفتگو کرتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ  مولانا صاحب نے کہا تھا کہ عمران خان اسرائیل کا ایجنٹ ہے جو کہ اسرار احمد کے کتاب میں بھی تحریر ہے، اسرائیل کے جریدے میں جو عمران خان کے متعلق مضمون شایع ہوا ہے وہ سب کچھ ظاہر کرتا ہے، عمران خان ایک پلانٹڈ شخص ہے جو پاکستان کی سالمیت کے لیے خطرہ ہے۔

سینیئر وزیر نے کہا کہ  ہم نہیں چاہتے کہ اس ملک کے نظام کو یرغمال بنائیں،  پیپلز پارٹی سب کو ساتھ لے کر چلتی ہے، مولانا صاحب کا کوئی مسودہ ہے تو اسے بھی شامل کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ  ہر سیاسی جماعت نے آئینی ترمیم پر تجاویز  دی ہیں، پیپلز پارٹی کا مسودہ مسلم لیگ نون سے الگ ہے اور ہم ان کو اپنی تجاویز بھجیں گے، پیپلز پارٹی کہتی ہے سب متفق ہو کر چیزوں کو آگے لے کر جائیں۔

شرجیل  میمن نے کہا کہ  جسٹس فائز عیسی چیف جسٹس رہتے ہیں وہ بھی اور جسٹس منصور آئیں وہ بھی ہمیں قابل قبول ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  18ویں ترمیم کے وقت ن لیگ نہیں مانی تھی لیکن اب وہ سمجھ گئے ہیں کہ آئین ترمیم ضروری ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں