[ad_1]
کراچی: کراچی بچاؤ تحریک کی جانب سے محفل داستان گوئی کا انعقاد کیا گیا جس میں معروف فن کار فواد خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔
اسکاؤٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ اس تقریب میں کراچی بچاؤتحریک کےجنرل سیکریٹری خرم علی نیئر، کراچی بچاؤ تحریک گجرنالہ کور کمیٹی کے کنوینر عارف شاہ و دیگر اراکین، گجرنالہ متاثرین کی نمایاں تعداد اور دیگرطبقہ ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
داستان گوئی کی اس محفل میں معروف داستان گو فواد خان نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی، سینئر صحافی و تجزیہ نگار وارث رضا نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور پروگرام کے آغاز میں سماجی المیہ سنایا۔
کراچی بچاؤ تحریک کے جنرل سیکریٹری خرم علی نیئر نے مہمانوں کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
[ad_2]
Source link