61

علم ِفلکیات کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ

[ad_1]

پیر30 ستمبر تا 6اکتوبر 2024

پیر30 ستمبر تا 6اکتوبر 2024

برج حمل
سیارہ مریخ ، 21 مارچ تا20 اپریل
2 اکتوبر کو سورج گرہن آپ کے ازدواجی مقام پر لگنے جارہا ہے۔ سورج آپ کی اولاد ، چاند آپ کے گھر اور والدہ کا نمائندہ ہے یہاں شریکِ حیات کے ساتھ ان بن یا خرابی کا اندیشہ رد نہیں کیا جاسکتا۔ آپ کا مزاج جذباتی ہونے کے ساتھ ساتھ جارحانہ بھی ہورہا ہے۔ تعلقات میں دراڑ پڑ سکتی ہے اور یہ خرابی اچانک سے نہیں ہوئی ہاں یہ وقت اس معاملے کو حتمی روپ دے سکتا ہے۔

برج ثور
سیارہ زہرہ ، 21اپریل تا 20 مئی
2 اور 3 اکتوبر کی درمیانی شب کا سورج گرہن آپ کی صحت، کام اور کے ساتھ ساتھ تعلقات میں الجھاؤ اور خرابیاں لاسکتا ہے۔ آپ کا سیارہ کم زور مقام پر ہے۔ نہ تو جذباتی ہوں اور نہ ہی کسی کی باتوں سے متاثر ہوکے اہم فیصلے کریں، نقصان کا اندیشہ موجود ہے۔ اس وقت کو انتہائی محتاط ہوکر گزاریں۔

برج جوزا
سیارہ عطارد ، 21مئی تا 21 جون
اس ہفتے میں لگنے والا سورج گرہن آپ کی ذہانت، تخلیقی فن، اولاد اور محبوب کے ساتھ سیروتفریح سے منسلکہ امور یعنی ایسی تمام اشیاء جو خوشی و راحت کا سبب ہیں متاثر ہوسکتی ہیں۔ لاٹری سے فائدہ ہوسکتا ہے لیکن یہ فائدہ ہاتھ سے پھسل سکتا ہے یا ضائع ہوسکتا ہے۔ بچوں کی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔

برج سرطان
سیارہ قمر ، 22جون تا 23 جولائی
اس ہفتے کی دو اور تین کا سورج گرہن آپ کی منصوبہ بندی کا حلیہ بدل سکتا ہے یا ممکن ہے گذشتہ دنوں کی گئی ساری محنت اور سوچ بچار ضائع ہوجائے۔ گھر، زمین، والدہ اورآپ کی ذاتی صحت میں معدہ اس سے متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ پہلے رہائش گاہ تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ تب بھی اور نہیں کرتے تب بھی ایسے وقت میں آپ جگہ تبدیل کرنے کی سمت جاسکتے ہیں یا جانا پڑسکتا ہے۔

برج اسد
سیارہ شمس ، 24جولائی تا 23 اگست
اس ہفتے کا سب سے اہم واقعہ آپ کے ستارے سورج کو لگنے والا گرہن ہے اور یہ گرہن آپ کے سفر، سوچ وبچار، قریبی عزیز اور سواری کے ساتھ ساتھ آپ کی قوتِ ارادی کو متاثر کرسکتا ہے۔ اسی وقت میں مریخ کی تربیعی نظر اس پر ماچس کا کام کرسکتی ہے۔ سفر پر نہ جائیں تو بہتر ہے کسی سے تلخ ہونے سے قطعاً گریز کریں۔

برج سنبلہ
سیارہ عطارد ، 24 اگست تا 23 ستمبر
آپ کے بارھویں گھر کا مالک سورج آپ کی جیب میں اسے گرہن لگ رہا ہے۔ ایسے میں امید کے خانے سے مریخ خراب نظر ڈال رہا ہے۔ جیب میں رکھا مال زیان ہوسکتا ہے اپنی جیب کا خیال رکھیں، آپ کی زبان سے سخت کلمات آپ کے مالی امور کو نقصان دے سکتے ہیں۔ نہایت محتاط رہیں، آپ کا ذاتی سیارہ بھی اس لپیٹ میں آرہا ہے۔ اپنی صحت کا خصوصی خیال رکھیں۔

برج میزان
سیارہ زہرہ ، 24 ستمبر تا 23اکتوبر
آپ کا بیرون ملک کا سفر ہوسکتا ہے۔ زہرہ و مریخ کی تثلیث ہے۔ مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔ مریخ یہاں کافی وقت رہنے والا ہے کیریئر میں کئی تبدیلیوں سے ملاقات ہوسکتی ہے۔ یہاں سورج گرہن آپ کے پہلے گھر میں لگنے جارہا ہے۔ دوستوں سے وابستہ امیدیں پریشانی کی وجہ بن سکتی ہیں۔ آپ کی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ آپ ذہنی اور روحانی طور پر ’’سینس لیس‘‘ یا حواس باختہ ہوسکتے ہیں۔

برج عقرب
سیارہ پلوٹو ، 24 اکتوبر تا 22 نومبر
اس ہفتے لگنے والا سورج گرہن آپ کے بارھویں یعنی خفیہ دشمنوں کے خانے میں لگ رہا ہے۔ دشمنوں اور مخالفین کے لیے ایک مشکل وقت ہوسکتا ہے۔ آپ کے افسرِاعلٰی کا رویہ کچھ پریشان کن ہوسکتا ہے یا ان کی ذاتی صحت متاثر ہوسکتی ہے۔ شریکِ حیات کا رویہ بھی پریشان کرسکتا ہے۔ آپ کی صحت اور نیند متاثر ہوسکتی ہے صدقہ دیں۔

برج قوس
سیارہ مشتری ، 23 نومبرتا 22 دسمبر
سورج گرہن آپ کی امید اور حاصل کے مقام پر لگنے جارہا ہے۔ ایسے وقت میں دوستوں خصوصاً ایسے دوست جو کسی سرکاری عہدے پر ہیں ان سے وابستہ امیدیں پوری ہونا مشکل ہوسکتی ہیں۔ بچوں کی وجہ سے ذہنی الجھن ہوسکتی ہے۔ شریک حیات کے ساتھ تلخی کے گہرے بادل منڈلارہے ہیں، محتاط رہیں۔

برج جدی
سیارہ زحل ، 23 دسمبر تا 20 جنوری
سورج آپ کے زائچے میں اچانک ہونے والے واقعات کا نمائندہ ہے۔ آٹھویں خانے سے تعلق کی وجہ سے عزت اور ساکھ کے خراب ہونے اور اچانک کیریئر میں تبدیلی جیسے واقعات جنم لے سکتے ہیں۔ کوئی مخالف آپ کی ساکھ کو بگاڑنے کی بھرپور کوشش کرسکتا ہے۔ بیرون ملک سے کوئی مالی فائدہ ہوسکتا ہے۔

برج دلو
سیارہ یورنیس ، 21 جنوری تا 19 فروری
اس ہفتے کا سب سے اہم واقعہ سورج، چاند، عطارد اور کیتو کا آپ کے بیرون ملک سفر، اعلٰی تعلیم اور مذہبی امور کے خانے میں یکجا ہونا، یہ سورج گرہن ہے۔ سورج آپ کے شریکِ حیات، عطارد صحت، سفر اور سوچ جب کہ چاند اولاد اور محبوب سے منسلک ہے۔ گویا مذکورہ امور میں کچھ الجھاؤ ہوسکتا ہے، کوئی فکر لاحق ہوسکتی ہے۔

برج حوت
سیارہ نیپچون ، 20 فروری تا 20 مارچ
سورج گرہن آپ کے وراثتی امور، موروثی امراض، صحت اور شریکِ حیات کے مالی امور کے مقام پر لگ رہا ہے۔ معدہ گردے اور مثانے سے متعلق صحت کا خیال رکھیں۔ وراثتی امور میں پیش رفت ہوسکتی ہے اور ممکن ہے کوئی بات اور معاملہ ایسا ہو جو فائدے کے ساتھ کوئی تکلیف دہ بات بھی سامنے لے آئے۔ کاروباری امور میں کوئی خطرہ مول نہ لیں ورنہ مشکل ہوسکتی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں