[ad_1]
کراچی: انٹر کا طالب علم سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، جس کی لاش 10 گھنٹے کے بعد برآمد ہوگئی۔
18 سالہ طالب علم وقاص خان کلفٹن کے ساحل پر نہاتے ہوئے سمندر میں ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی شیریں جناح کالونی کا رہائشی اور سیکنڈ ائیر کا طالب علم تھا جب کہ اس کا آبائی تعلق خیبر پختونخوا کے علاقے باجوڑ سے تھا ۔
جاں بحق ہونے والے نوجوان کے ورثا نے بتایا کہ وقاص اتوار کو شام5 بجے سمندر میں نہاتے ہوئے ڈوب گیا تھا ، جس کی اطلاع متعلقہ اداروں کو دی، تاہم کسی ادارے نے ان کی مدد نہیں کی۔ بعد ازاں علاقہ مکین اور برادری کے لوگ موقع پر پہنچے اور احتجاج شروع کیا، جس کے بعد ریسکیو کی ٹیمیں پہنچیں تاہم رات بارہ بجے تلاش بند کردی گئی۔
اس کے بعد علاقہ مکینوں اور برادری کے لوگوں نے ریسکیو 1122 کی مدد سے اتوار اور پیر کی درمیانی شب تقریباً 3 بجے وقاص کی لاش برآمد کر لی ۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
[ad_2]
Source link