69

سندھ ہائیکورٹ؛ گیس کے بلوں میں فکس چارجز وصولی کیخلاف حکم امتناع میں توسیع

[ad_1]

(فوٹو: انٹرنیٹ)

(فوٹو: انٹرنیٹ)

  کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ماہانہ بلوں میں فکس چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی۔

ہائیکورٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے ماہانہ بلوں میں فکس چارجز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ اوگرا اور ایس ایس جی سی نے عدالت میں جواب جمع کروا دیا۔

درخواست گزار وکیل طارق منصور ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ بلوچستان ہائیکورٹ نے اسی طرح کی درخواست پر کمیشن بنانے کا حکم دیا ہے، کمیشن صارفین پر غیر ضروری چارجز سے متعلق اپنی سفارشات پیش کرے گا۔ بلوچستان ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی ریکارڈ کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔

عدالت نے گیس کے بل میں فکس چارجز کی وصولی کے خلاف حکم امتناع میں آئندہ سماعت تک توسیع کر دی جبکہ وفاقی حکومت اور ڈائریکٹر جنرل گیس سے جواب طلب کرلیا۔

ہائی کورٹ نے سماعت 3 ہفتوں کے لیے ملتوی کر دی۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں