73

پنجاب میں ہونہار اسکالر شپ پروگرام کی رجسٹریشن شروع

[ad_1]

سالانہ 300ہزار طلبہ کو اسکالرشپس دی جائیں گی:فوٹو:فائل

سالانہ 300ہزار طلبہ کو اسکالرشپس دی جائیں گی:فوٹو:فائل

 لاہور: پنجاب میں ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے لیے رجسٹریشن کا آغاز ہوگیا۔

عالمی جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت 68ڈسپلنز میں سالانہ 30ہزارطلبہ کو اسکالر شپ دی جائے گی۔ پبلک سیکٹرز کی 50 یونیورسٹیز، 16 میڈیکل کالجز اور 131 گریجویٹ کالجز کے ہونہار طلبہ کو اسکالرشپس ملیں گی۔ ہونہار اسکالرشپس لمز، فاسٹ ، کامسٹ، نسٹ، غلام اسحاق خان انسٹی ٹیوٹ اور 7 مزید ٹاپ پرائیوٹ یونیورسیٹیز کے طلبہ کو دیا جائے گا۔

50پبلک سیکٹر یونیورسٹیز،16میڈیکل کالجز اور131گریجوایٹ کالجز کے طلبہ کو ہونہار سکالر شپ دیا جائے گا۔ ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے تحت 8سال میں 130ارب روپے کے وظائف فراہم کئے جائیں گے۔ ہونہار اسکالر شپ پروگرام سے آئندہ 4سالو ں میں ایک لاکھ 20ہزار طلبہ مستفید ہوں گے۔طلبہ Honhaarscholarship.punjabhec.gov.pk پر اپلائی کر سکتے ہیں۔

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کاآغاز اہم سنگ میل  ہے۔ اسکالرشپ پروگرام مستحق اور ہونہار طلبہ کے لئے معیاری تعلیم تک رسائی یقینی بنائے گا اور اعلیٰ تعلیم کےلئےذہین طلبہ کی مالی رکاوٹو ں کو ختم کرے گا۔ نوجوانو ں کو اعلی تعلیم اور بہترین روز گار فراہم کرنا چاہتے ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں