48

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے عاٸد پابندی کو یکسر مسترد کردیا

فوٹو: ایکسپریس ویب

فوٹو: ایکسپریس ویب

 لاہور: پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے عاٸد پابندی کو یکسر مسترد کردیا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے سرکاری پاسپورٹ پر بیرون ملک روپوشی اختیار کرنیوالے باکسر کی آڑ میں فیڈریشن کے عہدداران پر عاٸد کی گٸی پابندی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انکواٸری رپورٹ کو مکمل جانبدار قرار دے دیا۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر محمد خالد محمود کی صدارت میں فیڈریشن جنرل کونسل اور ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی آئینی ترامیم، مالی سال 2023-2024 کی آڈٹ رپورٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں بیگم عشرت اشرف کے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کی چیئرپرسن کے طور پر انتخاب کی توثیق کی گٸی۔

مزید پڑھیں: 2 سالوں 3 باکسرز بیرون ملک سلپ؛ فیڈریشن صدر، سیکریٹری پر تاحیات پابندی

اجلاس نے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے رویے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک باکسرکے سرکاری پاسپورٹ پر اٹلی میں روپوش ہونے کے واقعہ کی آڑ میں بے بنیاد رپورٹ کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا جس نے سرکاری پاسپورٹ پر اولمپک کوالیفائرز کے لیے اٹلی کا سفر کیا جس کے پاس اپنے محکمے کا این او سی موجود تھا۔

اجلاس میں فیڈریشن کے صدر نے ممبران کو باکسنگ کے کھیل کو اولمپک کھیل کے طور پر محفوظ بنانے میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے جاری پیش رفت اور کردار کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔

اجلاس میں ایشین جونیئر (بوائز اینڈ گرلز) اور اسکول (بوائز اینڈ گرلز) باکسنگ چیمپئن شپ میں کانسی کا تمغہ جیتنے پر عائشہ ممتاز کیلٸے کیش انعام کا بھی اعلان کیا۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں