62

لاہور؛ ڈکیت و موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار، 5 موٹر سائیکلیں، اسلحہ اور نقدی برآمد

[ad_1]

فوٹو- ایکسپریس نیوز

فوٹو- ایکسپریس نیوز

 لاہور: اچھرہ پولیس نےخفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے 2 رکنی ڈکیت و موٹر سائیکل چور گینگ کو شادمان روہی نالہ سے گرفتار کر لیا۔

ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان سے کوٹ لکھپت، گارڈن ٹاؤن، لیاقت آباد سے چوری ہونے والی5 چوری شدہ موٹر سائیکلیں، چوری شدہ 5 موبائلز، 50 ہزار نقدی اور ایک پستول بھی برآمد ہوا۔

ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ ریکی کر کے گن پوائنٹ پر شہریوں سے ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔

ایس ایچ او اچھرہ محمد الیاس کے مطابق ملزمان 32 سے زائد چوری، ڈکیتی کی وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کےAVLS  ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ موٹر سائیکل چوری کی روک تھام کے لیے مؤثر حکمت عملی اپنائی جارہی ہے۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں