[ad_1]
کراچی: کورنگی مدینہ کالونی شادی ہال کے قریب غیرت کے نام پر تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی، ایس ایچ او زمان ٹاؤن عتیق الرحمٰن نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول کی شناخت 30 سالہ ارسلان کے نام سے کی گئی۔
مقتول کی لاش کورنگی 5 نمبر سندھ گورنمنٹ اسپتال میں ایک خاتون چھوڑ کر گئی جو کہ مبینہ ملزم عامر کی اہلیہ بتائی جاتی ہے، واقعہ کے بعد سے خاتون اور اس کا شوہر غائب ہیں جنہیں پولیس سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے۔
[ad_2]
Source link