73

کراچی؛ کار کے اندر دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے والا کمسن بچہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا

[ad_1]

  کراچی: گلستاں جوہر کے علاقے بلاک 19 میں گھر کے سامنے کھڑی کار کے اندر دم گھٹنے سے بے ہوش ہونے والا 3 سالہ حسان بھی دوران علاج زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ اس کا بڑا بھائی 4 سالہ رؤف اتوار کو ہی جاں بحق ہوگیا تھا۔

دونوں کمسن بھائیوں کے جاں بحق ہونے پر اہلخانہ پر غم کے پہاڑ ٹوٹ گئے جبکہ خواتین شدت غم سے نڈھال ہوگئیں۔

واضح رہے کہ اتوار کو دونوں بھائی گھر کے سامنے کھڑی ہنڈا سوک کار کا دروازہ کھول کر اس میں بیٹھ کر کھیل رہے تھے کہ اس دوران گاڑی کے دروازے لاک ہوگئے اور وہ دونوں اندر ہی پھنس گئے جس کے باعث بڑا بھائی دم گھٹنے سے جاں بحق جبکہ دوسرے کو تشویشناک حالت میں اسپتال لیجایا گیا جہاں وہ بھی زندگی کی بازی ہار گیا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں