[ad_1]
کراچی: بن قاسم کے قریب ٹرین کی ٹکر سے ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا۔
بن قاسم اسٹیل مل پل کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹرین کی زد میں آکر ضعیف العمر شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 79 سالہ عبدالغفور کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے ٹرین کی زد میں آنے کا بتایا جا رہا ہے تاہم ریلوے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
[ad_2]
Source link