72

ٹیکنالوجی کے ماہر تقریباً ڈھائی کروڑ روپے تنخواہ سے بھی ناخوش

بھارت سے تعلق رکھنے والے ایک ٹیکنالوجی ماہر نے 1 لاکھ 15 ہزار کینیڈین ڈالر (2 کروڑ 36 لاکھ پاکستانی روپے) کی نوکری پر اظہارِ عدم اطمینان نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی۔

انسٹاگرام چینل سیلری اسکیل (جس کا مرکز تنخواہوں اور کیریئر کی نمو) کے ساتھ کیے گئے ایک انٹرویو میں ٹیکنالوجی ماہر نے بتایا کہ وہ ایک لاکھ کینیڈین ڈالر کماتے ہیں لیکن وہ ان پیسوں سے خوش نہیں ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس کی بڑی وجہ ٹورونٹو کی مہنگی زندگی ہے، گھر کے کرائے کی مد مین تقریباً 4000 کینیڈین ڈالر خرچ ہو ہوجاتے ہیں۔

شیئر کی گئی ویڈیو پر پوسٹ ہونے کے کچھ دیر بعد ہی 73 ہزار سے زائد ویوز اور 1000 سے زائد لائکس ہوگئے۔

ویڈیو لائک کرنے کے ساتھ صارفین اس پر مختلف کمنٹس بھی کرتے تہے۔

ایک صارف کا لکھنا تھا کہ ان صاحب کو دوسری کمپنیوں میں سوئچ کر کے اور پیسے کمانے چاہیئں۔

ایک صارف نے کہا کہ انسان پیسے سے کبھی مطمئن نہیں ہوگا۔ کینڈا میں زندگی کو انجوائے کرو۔ یہ بھارت سے 20 گُنا بہتر ہے۔





Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں