51

لڑکی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والا دودھ فروش گرفتار

[ad_1]

ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:فائل

ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا:فوٹو:فائل

 ممبئی: لڑکی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنے والے دودھ فروش کو گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان سیف سیٹیز کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد نے ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا تھا۔ لڑکی کے والد کے مطابق گوالے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا۔ رشتے سے انکار پر دودھ میں نشہ آور دوا ملا کر پوری فیملی کو بے ہوش کیا اور بے ہوشی کی حالت میں بیٹی کی نازیبا ویڈیوز بنائیں۔

گوالہ نازیبا ویڈیوز کی بنیاد پر بیٹی کو بلیک میل کررہا تھا۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے پولیس کو موقع پر روانہ کیا۔ جھنگ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیا۔ پولیس نے ملزم کے موبائل سے تمام ڈیٹا ڈیلیٹ کروا کے موبائل اپنی تحویل میں لے لیا۔

سیف سیٹیز ترجمان کا کہنا ہے کہ خواتین کسی بھی ایمرجنسی کی صورت  میں 15پر کال کرکے 2 دباکر ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرسکتیں ہیں۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں