68

لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹر کی لاش گھر سے برآمد

[ad_1]

ڈاکٹر شہباز کی بیوی بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی، پولیس

ڈاکٹر شہباز کی بیوی بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی، پولیس

لاہور جنرل اسپتال کے ڈاکٹر شہباز کی لاش گھر سے برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے زیر تربیت پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر شہباز کمرے میں مردہ حالت میں پائے گئے۔

مالک مکان کی اطلاع پر ایس پی ماڈل ٹاؤن سمیت پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کر کے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے منتقل کر دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز کی بیوی بچوں کے ہمراہ میکے گئی ہوئی تھی۔ موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ میں ہو گا۔



[ad_2]

Source link

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں